بنگلہ دیش میں تزئین و آرائش کے بعد ترک فیلڈ ہسپتال کھول دیا گیا

   

ڈھاکہ : وزیر داخلہ سلیمان سوئلو، جو بنگلہ دیش کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے وزیر محمد انعام الرحمن کے ساتھ مذاکرات کے لیے بنگلہ دیش گئے تھے، نے میانمار کی ریاست آراکان میں اس کیمپ کا دورہ کیا جہاں ظلم و ستم سے بچ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے مسلمان مقیم ہیں۔سوئلونے ترک فیلڈ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جو کیمپ میں گزشتہ سال آگ لگنے سے تباہ ہو گیا تھا اور صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی کے ذریعہ دوبارہ سے تعمیر کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سوئلو نے کہا کہ اس اسپتال میں اب تک 7 لاکھ مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا چکا ہے، روزانہ 20 سرجریز کی جاتی ہیں اور تقریباً 2000 مریضوں پولی کلینک میں معائنہ کیا جاتا ہے۔ترک وزیر نے صدر ایردوان کا روہنگیا مسلمانوں کو سلام بھی پہنچایا۔بنگلہ دیشی وزیر رحمان نے بھی ترکی کے بنگلہ دیش سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔