ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے پورندا نامی گاؤں کے محمد حسن روزانہ صبح 5 بجے سے 12 تا 14 گھنٹے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کو مختلف رنگوں سے ملے ہوئے پانی میں ڈبوئے رکھتے ہیں۔میڈیا کے مطابق بدلتے موسموں کے نت نئے فیشن کے رجحانات کے لحاظ سے کپڑا تیار کرنے کیلئے دھاگے کو قوس قزح کے رنگوں میں رنگا جاتا ہے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 20 کلومیٹر دورسلہٹ روڈ پر نارائن گنج ضلع میں واقع پوریندا گاؤں نے ’رنگنے والے گاؤں‘ کے طور پر خاص شہرت حاصل کر رکھی ہے۔محمد حسن اور ان کے دیگر ساتھی رنگسازی کیلئے مختلف رنگ بنانے کیلئے ان میں نمکیات، تیزاب اور ایملسیفائر کو ملا کر آگ پر ابالتے ہیں۔