ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے باریشال میں اتوار کو ایک بس سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرائی گئی جس میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 12 سے 15 زخمی ہو گئے ۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ یہ واقعہ ڈھاکہ۔باریشال ہائی وے پر واقع وزیر پور ضلع کے سنوہار علاقے میں صبح 5.30 بجے کے قریب پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو شیر بنگلہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر پور پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر علی ارشد نے یو این آئی کو بتایا کہ جمنا لائن پریبھان کی ایک بس ڈرائیور کے گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کے بعد علاقے میں ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔