ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں سطح سمندر کے قریبی علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت عامہ کے مطابق،شمالی مشرقی علاقے سلہٹ میں 21،وسطی و شمالی علاقے میمن سنگھ میں 18 اور شمالی رنگ پور میں 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ متعلقہ علاقوں میں 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث اب تک 3400 افراد وبائی امراض کا شکار ہو چکے ہیں جہاں انسانی امداد کی بھی ضرورت پیدا ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سلہٹ میں تقریباً 56 ہزار ہیکٹر کی زرعی اراضی ناقابل کاشت ہو گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی اراضیوں کو نقصان پہنچا ہے حتی متعدد شاہراہیں اور ریل پٹریاں بھی اکھڑ چکی ہیں۔