بنگلہ دیش میں فیاکٹری میں آتشزدگی، مالک گرفتار

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے روپ گنج میں واقع ایک فوڈ فیکٹری میں آتشزدگی کے تناظر میں پولیس نے فیکٹری کے مالک اور اس کے 4 بیٹوں سمیت 8 افراد کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق اس فیکٹری میں 11 برس سے کم عمر کے بچے بھی مزدوری کرتے تھے۔ لہٰذا چائلڈ لیبر کے حوالے سے علاحدہ تحقیقات کی جائیں گی۔ بنگلہ دیش میں فیکٹریوں کی عمارتوں میں ناقص حفاظتی انتظامات کے سبب آگ لگنے کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں۔