بنگلہ دیش میں مسافر بردار کشتی غرق، 21 اموات

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک مسافر بردار کشتی ایک کارگو کشتی سے ٹکرا کر غرق ہو گئی ۔ اس واقعے میں چھ بچوں سمیت کم از کم 21 افراد فوت ہو گئے ہیں جب کہ درجنوں لاپتہ ہیں۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع ایک جھیل میں اس وقت پیش آیا، جب ریت سے لدی ایک کشتی ایک مسافر بردار کشتی سے ٹکرا گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیجوئے نگر حادثے کے وقت اس کشتی پر لگ بھگ ساٹھ افراد سوار تھے، تاہم بعض مقامی میڈیا کے مطابق مسافروں کی تعداد تقریباً 100تھی۔ مقامی عہدیدار حیات الدولہ خان نے بتایا کہ مال بردار جہاز کے اگلے حصہ سے دوسری کشتی ٹکرا گئی ۔