ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جنوب میں درجنوں اضلاع اور دارالحکومت ڈھاکہ کے درمیان دریائے پدما کو صرف فیریوں یا کشتیوں کے ذریعے عبور کرنے کی تاریخ اس سال جون میں ختم ہوگئی کیونکہ جنوبی ایشیائی ملک کے سب سے بڑے پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اب سب کی نظریں پدما برج ریل لنک پروجیکٹ پر ہیں جو پدما پل سے گزرے گا، جسے چائنا ریلوے میجر برج انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے تعمیر کیا تھا۔
انڈونیشیا میں 5.7 شدت کا زلزلہ
جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی نوسا ٹینگارا صوبے میں ہفتے کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ ملک کی موسمیات، موسمیاتی تبدیلی اور جیو فزکس ایجنسی نے کہاکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر35منٹ(12بجکر35منٹ پاکستانی وقت)پر آیا، جس کا مرکز فلوریس تیمور ضلع کے سب ڈسٹرکٹ لارنٹوکا سے 100 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سمندر کی تہہ کے نیچے 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔