بنگلہ دیش میں کشتی اُلٹنے سے 7مسافر ہلاک

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے علاقے منشی گنج میں کشتی کے حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور 5 لا پتہ ہو گئے ہیں۔روزنامہ دی ڈیلی اسٹار کے مطابق منشی گنج کے دریائے پدما میں 46 افراد پر مشتمل کشتی دوسری کشتی سے ٹکرا کر اْلٹ گئی ہے۔حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کشتی میں سوار مسافروں میں سے 34 کو بچا لیا گیا ہے۔ مسافروں میں سے 7 ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔امدادی ٹیمیں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔