بنگلہ دیش میں گرمی نے 76 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے رواں ہفتہ تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھے گئے۔ تاہم محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیشی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے سبب تعلیمی اداروں میں طلباء کی اسمبلی نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر مزید چند دن اور رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈھاکہ میں اوسطً زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔