بنگلہ دیش کاہندوستانی سرحد پر موبائل نیٹ ورک مسدود

   

ڈھاکہ ۔ 31ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش مواصلاتی ریگولیٹری اتھارٹی(بی ٹی آر سی )نے ہندوستان سے لگے سرحدی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بند کئے جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔بی ٹی آر سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات سے یہ قدم اٹھایاگیا ہے ۔بی ٹی آرسی کے صدر ظہورالحق نے بتایا کہ حکومت کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں فیصلہ کیا جس کی بنیاد پر یہ حکم جاری کیاگیا،حالانکہ یہ حکم عارضی ہے ۔ مقامی میڈیا نے ایک موبائل کمپنی کے افسر کے حوالے سے بتایا کہ موبائل سرویس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اتوار کی رات یہ حکم ملنے کے بعد پیر کو ہندوستان کی سرحد سے متصل ایک کلومیٹر کے دائرے میں نیٹ ورک بند کردئے ہیں۔چار موبائل آپریٹروں نے تقریباً 2000ٹرانس ریسیور اسٹیشنوں کو بند کردیاہے ۔افسر کے مطابق اس سے تقریباً ایک کروڑ موبائل یوزرس متاثر ہوں گے ۔