اس ہولناک آگ کی زد میں اسکراپ شیٹ لوہے‘ پلاسٹک اور کارڈ بورڈ سے بنی کم ازکم 100جھونپڑیاں تباہ ہوگئی ہیں
ڈھاکہ۔شہر کے بڑے سالم بستیوں میں سے ایک مہیب آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئی ہے جس کی وجہہ سے کم از کم 100جھونپڑیاں پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں‘ انتظامیہ نے یہ جانکاری دی ہے۔
زنہو نیوز ایجنسی کو فائر سریوس ہیڈ کواٹرس کے ڈپٹی افیسر لیما خانوم نے بتایاکہ پیر کی صبح9.15منٹ کو لگی اس آگ پر قابوپانے کے لئے جملہ18فائیر یونٹس روانہ کئے گئے ہیں۔
کسی بھی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ڈھاکہ کے موہاکالی علاقے کے سات تولہ سلم گنجان آبادی والی رہائشی کامپلکس ہے جہاں پر کئی غریبوں کے مکانا تھے۔
ڈپٹی ڈائرکٹر آف فائرسروسیس او رسیول ڈیفنس دیباشیش بردھان نے زنہو کو بتایاکہ آگ لگنے کی حقیقی وجہہ کی اب تک جانکاری نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیر کے روز صبح3.59کے قریب آگ بھڑکی اور سلم کے 2000جھونپڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ”اس ہولناک آگ کی زد میں اسکراپ شیٹ لوہے‘ پلاسٹک اور کارڈ بورڈ سے بنی کم ازکم 100جھونپڑیاں تباہ ہوگئی ہیں“۔
مقامی میڈیا نے تباہ شدہ جھونپڑیوں کی پوری طرح اور جزوی طور ر تعداد 500بتائی ہے