ڈھاکہ۔چین نے بنگلہ دیش کو کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ کی وبا سے نمٹنے کے لئے طبی امداد فراہم کی ہے ۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کی دوائیں ہیومیڈیفائر، ہیومیڈیفائر سالیوشن- اے ، ہیومیڈیفائر سالیوشن- بی اور ہیومیڈیفائر صفوف فراہم کی ہیں۔منگل کے روز وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایف ایم برہان الدین نے یہ طبی سامان آج ہی ڈھاکہ میں واقع چین کے سفارتخانے سے حاصل کیا۔اس موقع پر بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے نمائندے اور چینی سفارتخانے کے اہلکار موجود تھے ۔