بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی20 میں ہندوستان کی شاندار جیت

   

گوالیار: ہندوستان نے تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گوالیار انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 127 رنز بنائے۔ ہندوستان نے مطلوبہ نشانہ 49 گیندیں باقی رکھتے ہوئے حاصل کر لیا۔ہندوستان نے جیت کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے 11.5 اوورز میں 132 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ ہاردک پانڈیا نے ناقابل شکست 39 رنز ‘ سوریا کمار یادو اور سنجو سیمسن نے 29‘29 رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی۔ ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ۔دوسرا میاچ9اکتوبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا ۔