بنگلہ دیش کی ملک میں چینی میزائل سینٹر کی تردید

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں چین کا میزائل سنٹر قائم کیے جانے کی اطلاعا ت کی تردید کردی۔ وزیر خارجہ شہریار عالم نے نیوز میگزین کی رپورٹ کو مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب کسی بیرونی ملک سے سامان خریدا جاتا ہے تو اس کی باقاعدہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملک میں اس کے لیے مستقل سہولت فراہم کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے چین کو میزائل سینٹر بنانے کی اجازت دی ہے۔