بنگلہ دیش: ہزاروں روہنگیا مہاجرین کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ : خلیج بنگال میں بنگلہ دیشی جزیرے بھاشن چار میں قریب 4000 روہنگیا پناہ گزینوں نے نا گفتہ بہ حالات کے خلاف احتجاج کیا۔ انہیں وہاں آباد ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔ مظاہرین اپنے لئے مالی امداد اور روزگار کے مواقع کے مطالبے کر رہے تھے۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کے نمائندوں نے اس جزیرے پر قائم مہاجر کیمپوں کا دورہ کیا۔ دسمبر کے بعد سے بنگلہ دیشی حکام نے مون سون کی بارشوں اور طوفان اور سیلاب کے خطرات سے دو چار پناہ گزینوں میں سے 18 ہزار روہنگیا مہاجرین کو کھچا کھچ بھرے ہوئے کیمپوں سے نکال کر اس جزیرے پر منتقل کرنا شروع کر دیا تھا۔