بوئنگ 737میکس طیارہ کی سپلائی پرروک

   

واشنگٹن، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کہا ہے کہ کمپنی نے 737 میکس طیاروں کے آپریشن پر فی الحال لگی پابندی کے باوجود طیارہ سازی جاری رکھے گی لیکن نئے طیاروں کی فراہمی فی الحال نہیں کی جائے گی۔بوئنگ نے جمعرات کو کہا تھا کہ 737 میکس طیاروں کے آپریشن پر لگی عارضی روک کی وجہ اس کی فراہمی روک دی گئی ہے لیکن ہم اس کی تیاری جاری رکھیں گے ۔ انڈونیشیا میں حادثے کے پانچ ماہ کے اندر ہی بوئنگ 737 میکس کا ایک اور ہوائی جہاز اتوار کو ایتھوپیا میں حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد امریکہ کے ریگولیٹری فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بوئنگ کو اس کے آپریشن پر روک لگانے کا حکم دیا تھا۔