بوئنگ 737میکس کی مزید پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ

   

برلن ۔ 17 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام طیارہ ساز ادارے بوئنگ نے سیون تھری سیون میکس کی مزید پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ پانچ مہینوں کے اندر اندر اسی ساخت کے دو طیاروں کے حادثات بنے۔بوئنگ ادارے کی جانب سے جاری کر دہ ایک اعلان میں بتایا گیا کہ سیون تھری سیون میکس ہوائی جہازوں کی جانچ پڑتال کے ابھی تک جاری سلسلے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے مزید جہازوں کی تیاری فی الوقت روک دی جائے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترجیحی بنیاد پر تیار شدہ ہوائی جہازوں کی فراہمی کا عمل مکمل کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔یہ امر اہم ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں بوئنگ کے یہ طیارے گراؤنڈ کیے جا چکے ہیں۔ رواں برس کے اوائل سے بوئنگ کمپنی کے سیون تھری سیون میکس کو پرواز سے روکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ سن 2018 میں انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں دو ایسے طیاروں کے حادثوں میں تین سو اڑتالیس انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔