بوئن پلی میں آتشزدگی ، دہلی پبلک اسکول جل کر خاکستر

   

حیدرآباد: شہر کے علاقہ بوئن پلی میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں دہلی پبلک اسکول جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر سکندرآباد ڈائمنڈ پوائنٹ ہوٹل سے کچھ ہی دور پر واقع دہلی پبلک اسکول میں اچانک آگ لگ گئی ، اس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی جبکہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر اسکول میں کوئی بھی طالب علم موجود نہیں تھا۔ اس واقعہ کے بعد دو فائرانجن کو جائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا اور دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ اس حادثہ میں اسکول کے فرنیچر اور اشیاء کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔