بوئن پلی میں ایک شخص کو زندہ جلا دینے کا واقعہ

   

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں ایک شخص کو زندہ جلادیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ سرینواس پر پٹرول چھڑک کر اس کے رشتہ دار نے اسے زندہ جلادیا ۔ 4 فروری کے دن یہ واقعہ نیو بوئن پلی علاقہ میں پیش آیا جہاں زخمی سرینواس کو حملہ آور کی بیوی اور پڑوسیوں نے ہاسپٹل منتقل کیا جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق سرینواس پیشہ سے موبائل اور ٹی وی ریچارج کا کاروبار کرتا تھا اور اس نے حالیہ دنوں نیو بوئن پلی میں ایک مکان تعمیر کروایا تھا اور مکان میں کرایہ داروں کو رکھا تھا ۔ اس مکان کے پڑوس میں متوفی کے رشتہ دار ونود کا مکان موجود ہے ۔ ونود مکان تعمیر کے بعد سے پریشان تھا اور سرینواس سے حسد کرتا تھا ۔ کسی ناکسی بہانے سرینواس اور اس کے کرایہ دراوں کو پریشان کرتا تھا ۔ 11 فروری کے دن جب متوفی اپنے مکان آیا تھا اور واپس جارہا تھا کہ ونود نے اس پر پٹرول چھڑکر آگ لگادی ۔ پولیس بوئن پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع