بودھن بس اسٹانڈ پر پولیس کی جانب سے ماسک کی تقسیم

   

بودھن ۔ بودھن سرحد سے متصل پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں وبائی مرض کرونا وائرس کے پھر سے پھیلاؤ میں اضافہ کی خبریں موصول ہونے کے بعد یہاں بودھن پولیس نے بعض مقامی نوجوانوں کے تعاون سے بودھن بس اسٹانڈ سے مہاراشٹرا سرحد سے متصل مواضعات کو جانے والے اور وہاں سے بودھن آنے والے بس مسافرین میں بطور احتیاط آج بودھن بس اسٹانڈ میں بغیر ماسک پائے جانے والے مسافروں میں فیس ماسک تقسیم کئے۔ واضح ہوکہ بودھن بس ڈپو انتظامیہ بغیر ماسکس کے واضع ہو کر بودھن بس ڈپو انتظامیہ بغیر ماسکس لگائے مسافرین کو بس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔