بودھن میں آوارہ گھومنے والے جانور دفتر بلدیہ میںمحروس ، حادثات کے پیش نظر اقدام

   

Ferty9 Clinic

بودھن۔/11 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کے اہم سڑکوں اور بازاروں میں آوارہ گھومنے والے مویشیوں ( گائے بیلوں ) کو دفتر بلدیہ کے احاطہ میں محروس کردیا گیا۔ اس طرح دفتر کو جانوروں کے کٹ گر ( قید خانے ) کے طور پر استعمال کرنے پر بودھن شہر میں طرح طرح کی افواہیں گشت کررہی ہیں۔ حقیقت جاننے سیاست نیوز بودھن نے سرکل انسپکٹر پولیس ناگرجناگوڑ سے فون پر بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ شہر میں گھوم رہے آوارہ مویشیوں کے باعث حادثات پیش آنے کا خطرہ ہے چونکہ تین دنوں تک ہفتہ، اتوار اور پیر کو سرکاری تعطیلات ہونے کی وجہ سے ان آوارہ مویشیوں کو دفتر بلدیہ کے احاطہ میں قید رکھا گیا ہے ۔ بعدازاں مالک مویشیوں کو اپنے جانوروں کی نگرانی کرنے کا پابند کرکے ان کے جانور انہیں حوالے کئے جائیں گے۔