بودھن میں تدفین کا مسئلہ، سیاست کی خبر پر مسلم قائدین بیدار

   

Ferty9 Clinic

قبرستان کی اراضی کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کرنے قانونی حکمت عملی پر غور، معززین کا اجلاس

بودھن ۔ فرقہ پرستوں کی شرپسندی اور منتخب مسلم عوامی نمائندوں کی عدم توجہ ہی سے مسلمانوں کو مشکلات اس سرخی کے ساتھ 7 اگست کو موقر روزنامہ سیاست میں چھپی خبر پر انتظامی کمیٹی مسلم قبرستان واقع موضع بلال اور جامع مسجد رئیس پیٹ کمیٹی کے علاوہ مسلم ارکان بلدیہ اور سنجیدہ معزز مسلمانوں نے اس خبر پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور آج زینب فنکشن ہال رکاس پیٹ میں قبرستان انتظامی کمیٹی کی طرف سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے قبرستان کی اراضی کے حصول میں بننے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے تعلق سے ہر کوئی اپنی جانب سے تجاویز پیش کی۔ اس اجلاس میں شریک سابقہ صدر جامع مسجد کمیٹی سید ریاض الحسن نے انکشاف کیا کہ موجودہ قبرستان کی انتظامی کمیٹی کو تعاون کا پیشکش کرنے والے اکثریتی طبقہ کے مقامی افراد ہی قبرستان کی اراضی کے حصول میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ریاض الحسن نے بتایا مذکورہ افراد نے سابقہ سب کلکٹر بودھن کو گمرہ کرکے اس قبرستان کی اراضی کے استعمال کے لئے اس لئے آرڈر حاصل کیا تھا جو تاحال برقرار ہے اس لئے آرڈر برخواست ہونے تک اراضی کا حصول مشکل ہے آج کے اس اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ اس لئے آرڈر کی برخواستگی کے لئے حکمت عملی کے ساتھ قانونی رائے حاصل کی جائے اور کمیٹی کو مزید حرکیاتی بنانے فلور لیڈر ایم آئی ایم حبیب خان قدیم کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ اس اجلاس میں شریک صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد رئیس پیٹ میر محبوب اللہ گلشن، سید ذاکر ارکان بلدیہ عقیل فاروقی سید اشفاق علی سید رفیع الدین سمیر احمد حسام صدر میناریٹی میل ٹی آر ایس با با این آر آئی محمد فصیح لیاب ٹکنیشن محمد جنید سید سراج الدین عطا اللہ حاجی باڈی بلڈر جم کے علاوہ دیگر افراد نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ محمد عابد حسین فاروقی سابقہ صدر جماعت اسلامی شاخ بودھن کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔