بودھن میں جاری معائنہ میں آج 6کورونا مریض

   

بودھن : گورنمنٹ بودھن ہاسپٹل میں کووڈ۔19کے مشتبہ مریضوں کا روزانہ معائنہ جاری ہے ۔ گذشتہ روز چار اور آج چھ مریض پازیٹیو پائے گئے محکمہ صحت و طبابت نے شہر کے دو علاقوں رکاس پیٹ اور پان گلی کو کنٹونمنٹ ایریا قرار دیا گیا جو صرف دفاتر کے فائلوں میں بند ہے ، ان نشاندہی کردہ ریڈ زون میں داخلہ اور یہاں سے باہر نکلنے والوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے ، ہر روز کی طرح یہاں چہل پہل جاری ہے ۔ مجلس بلدیہ و مقامی انتظامیہ شجرکاری کے کاموں میں مصروف ہے ۔ منتخب بلدی کونسل کوچیا نے کہا کہ وہ دیگر شہری علاقوں کی طرح یہاں بودھن میں بھی مقامی طور پر لاک سختی کے ساتھ نافذ کریں تاکہ شہر میں کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکے ۔