بودھن ۔13 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن ڈیویژن میں جاری جامع سروے کے تعلق سے سب کلکٹر بودھن ویکاس میاتھو نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال مجموعی طور پر پچیس فیصد خانہ شماری کے کام مکمل ہو چکے ہیں ۔ رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی نے بھی اپنے دورہ بودھن کے دوران خانہ شماری کے کاموں کا مشاہدہ کیا ۔ سب کلکٹر نے کہا دن بہ دن، روزانہ سروے کے کاموں کی رپورٹ حکومت کو روانہ کی جارہی ہے سروے کے کاموں میں مزید سرعت لانے صبح کی اولین ساعتوں میں سروے کے کاموں کا آغاز کرنے کی انہوں نے انمونیٹرس کو ہدایت جاری کی ، دوران سروے کسی طرح کاخلل پیدا ہو نے کی صورت میں انمونیٹرس کا تعاون کرنے ہمیشہ سوپر وایزرس دستیاب رہتے ہیں ۔ سب کلکٹر نے بتایا سروے کے تعلق سے عوام میں پہلے سے ہی شعور بیداری لانے کی وجہ سے عوام کا بلاتاخیر تعاون حاصل ہو رہا ہے۔