بودھن کا سب سے بڑا ہفتہ واری بازار دو حصوں میں منقسم

   

Ferty9 Clinic

بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ خریداروں کو مشکلات، تاجرین کو نقصان

بودھن ۔ بودھن ڈیویژن کا سب سے بڑا ہفتہ واری بازار مجلس بلدیہ بودھن کے انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی و عدم دلچسپی کے باعث دو حصوں میں منقسم ہوگیا۔ ایک حصہ قدیم بس اسٹانڈ پر رہ گیا جہاں برسہا برس سے اتوار کے روز ہفتہ واری بازار ہوتا تھا اور دوسرا حصہ جو صرف اتوار کے روز سڑک کے کنارے موجود دوکانات و انتظامیہ نے دوکانات و مکانات مالکین کی شکایت پر پولیس کی مدد سے دوسری لہر کے دوران مقامی انتظامیہ نے قدیم بس اسٹانڈ بودھن کے قریب کے بازار کو جونیر کالج بودھن کے گراؤنڈ میں منتقل کردیا تھا۔ ماہ جون کے اواخر میں مرض کووڈ قابو میں آجانے کے بعد مقامی انتظامیہ نے بازار کو سابقہ مقام پر منتقل کردینے کی اجازت دے دی لیکن اس دوران قدیم بس اسٹانڈ سے متصل مکانوں و دوکان مالکین سامنے سڑک کے کنارے دوکانات لگانے کی بیوپاریوں کو اجازت نہیں دینے کا عذر پیش کرتے ہوئے دوکان لگانے والوں کے خلاف مجلس بلدیہ کے عہدیدار پولیس کی مدد سے ان کی دوکانات کو جونیر کالج گراؤنڈ میں منتقل کردیا۔ اس ہفتہ واری بازار کے دو حصہ ہونے کی وجہ سے خریداری کے لئے بودھن آنے والوں کو دو دو جگہ گھوم کر خریداری کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ قدیم بس اسٹانڈ کے قریب بھرنے والے بازار میں تمام نان ویجٹیرین کے علاوہ پارچہ جات، کرانہ سامان کی بڑی بڑی دوکانات موجود ہے۔ ہفتہ واری بازار میں کاروبار کرنے بودھن آنے والے بیوپاری گزشتہ دو ماہ سے انہیں حسب منشا بلدیہ بودھن جگہ فراہم نہ کرنے پر بیوپاری برہم ہیں اور خریدار بھی عدم مطمئن ہیں۔ عوام الناس اور بیوپاری بودھن بلدی انتظامیہ سے اتوار کے روز بھرنے والے ہفتہ واری بازار کو کسی ایک جگہ قدیم بس اسٹانڈ یا مکمل طور پر جونیر کالج گراؤنڈ میں منتقل کردینے کی خواہش کررہے ہیں۔