بودھن۔ محکمہ مال میں برسر خدمت بودھن ڈیویژن کے ریوینو ولیج اسٹیشنس کی کثیر تعداد آج ڈیویژن صدر جی شنکر، سکریٹری این مہیش کے علاوہ بودھن ورنی ردرور کوٹگیر ایرپلی موسرہ چندور اور رنجل منڈلوں کے مقامی صدور کی قیادت میں وی آر اے ایس کی کثیر تعداد ریالی کی شکل میں آر ڈی او آفس بودھن پہنچی اور آر ڈی او راجیشور سے ملاقات کرکے وی آر اے ایس نے اپنے مسائل سے آر ڈی او کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ کام کے دباؤ اور معاشی پریشانیوں کے علاوہ ریت مافیا کے حملوں میں ہلاک ہونے والے ولیج اسسٹنٹس کے ورثاء کو بطور ایکس گریشیا فی کس پچاس لاکھ روپئے رقمی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک خاتون نے آر ڈی کو بتایا کہ ریت مافیا کے حملے میں ہلاک ہونے والے اس کے بھائی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف پولیس میں درج کردہ شکایت واپس لینے بعض افراددھمکیاں دے رہے ہیں۔ وی آر اے ایس نے اپنے تمام مسائل پر مبنی ایک یادداشت آر ڈی او بودھن راجیشور کو پیش کی۔ آر ڈی او نے وی آر اے ایس کو ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کا تیقن دیا۔
