لند ن ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے۔بات چیت کے دوران وزیراعظم بورس جانسن نے مستقبل میں طالبان حکومت کو مشروط طور پر منظور کرنے پر زور دیا۔دونوں رہنماوں کا افغانستان میں مستقبل کی حکومت کے لیے بین الاقوامی امداد کی ضرورت پر اتفاق ہوا او رنئی افغان حکومت سے نمٹنے کے لیے G-7 ممالک کی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرکرنا یا ان سے رابطہ ان شرائط پر مبنی ہونے چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کو محفوظ راستے دیں گے جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں اور انسانی حقوق کا احترام کریں گے۔