آنکھیں روح کا دریچہ اور دل کا حال بتاتی ہیں لیکن ان آنکھوں پر کیا جانے والا میک اپ بہر حال آپ کے ذوق طبع اور جمالیات حس کا پر تو ہے جو آپ شوخ رنگوں کا کر رہی ہیں تو لپ اسٹک ہلکے رنگ کی لگائیں تب آپ کی شخصیت جامع اور خوبصورت معلوم ہو گی گہرے شیڈز آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کی جسامت متاثر ہوتی ہے یہ قدرے چھوٹے نظر آتی ہیں۔اگر آنکھوں کا میک اپ خوبصورتی سے کیا جائے تو پورا چہرہ دلکش اور حسین لگتاہے۔آنکھوں کا غلط میک اپ چہرے کے خدوخال کو متاثر کرتاہے۔یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کر دیتاہے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں۔آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں۔اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈ منتخب کریں اور صرف دو تین شیڈز کی مدد سے جاذب نظر اور باوقار میک اپ کریں۔ ایسا ہر گز نہ کریں کہ کٹ میں موجود تمام پسندیدہ رنگ تہہ در تہہ جماتی چلی جائیں اور آنکھوں کو ڈسکو بال بنا ڈالیں۔ یہ غلطی آپ کی میک اپ پر کی گئی تمام محنت برباد کردے گی۔چند میک اپ ٹرینڈز درج ذیل ہیں انہیں دیکھیں اور پر کھیں کہ کونسا میک اپ آپ کی شخصیت پر زیادہ سوٹ کرتاہے۔
