لاپاڑ: بولیویا کے شہر پوٹوسی میں طلباء پر آنسو گیس کے گولے داغے جانے کے بعد اس سے مچنے والی بھگدڑسے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ٹامس فریس آٹونومس یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب طلباء یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں آئندہ اسٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کے حوالے سے میٹنگ کر رہے تھے ۔یونیورسٹی کے پرنسپل پیڈرو لوپیز نے صحافیوں کو بتایا کہ زخمی طلباء میں سے کئی انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں ہیں۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کو مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔