ماسکو۔بولیویا کے وزیر توانائی الوارو روڈریگو گزمن کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ‘‘گزشتہ چار ماہ سے کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن وائریئرز کی حیثیت سے لڑنے کے بعدآج میری کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ میں قرنطینہ میں کام جاری رکھوں گا‘‘۔ وزیر توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ گزمن کی حالت مستحکم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی عوامی خدمات کیلئے دستیاب رہیں گے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان سے ملاقات کی کوشش نہ کی جائے۔
