بومئی کے پرچہ نامزدگی کا ادخال

   

شیگاؤں: کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ہفتہ کے روز اپنے آبائی حلقہ شیگاؤں سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بومئی نے اپنے آبائی حلقے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے سدھروڑھ مٹھ کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیا، ‘‘نئے ہندوستان کے واسطے نئے کرناٹک کی تعمیر کے لیے آج اپنے آبائی حلقہ شیگاؤں-ساونور میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے ، میں نے اپنے دیوتا شری سدھروڑھ مٹھ کا دورہ کیا اور بھگوان کا آشیرواد حاصل کیا۔