بونال فیسٹول فنڈز کیلئے علیحدہ اکاؤنٹ قائم کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/28 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے انڈومنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ دو روزہ بونال فیسٹول کیلئے حاصل ہونے والے فنڈز کو علحدہ بینک اکاؤنٹ میں رکھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈومنٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے نام پر اکاؤنٹ کھول کر فنڈز کی رقم ڈپازٹ کریں۔ عدالت نے کہا کہ اس سے وہی عہدیدار اکاؤنٹ آپریٹ کرسکتے ہیں۔ لال دروازہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عدالت میں درخواست داخل کی اور شکایت کی کہ مندر ٹرسٹ کی جانب سے فنڈز کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر انڈومنٹ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے مندر ٹرسٹ کی جانب سے فنڈ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔ 1