بوڑھے سے شادی کرنے سے دلہن کا انکار

   


حیدرآباد: شادی ایک بڑا فیصلہ ہے۔ شادی ایک ایسا بندھن ہے، جسے زندگی بھر نبھانا پڑتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک جنم کا نہیں بلکہ سات جنموں کا رشتہ ہے۔ آپ نے اب تک شادی کی بہت سی مضحکہ خیز ویڈیوز دیکھی ہوں گی لیکن آج کی پوسٹ میں ہم آپ کے لیے سب سے انوکھی ویڈیو لے کر آئے ہیں۔ اس ویڈیو میں شادی کے دن دلہن اپنے ہونے والے شوہر کو دیکھ کر غصے میں آگئی۔ دلہن ادھیڑ عمر کے دولہے سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔دلہن کے رشتہ دار سمجھارہے ہیں کہ شادی کر لیں لیکن دلہن کا کہنا ہے کہ وہ اس بوڑھے سے شادی نہیں کرے گی۔ دولہا کی عمر کی وجہ سے دلہن کو غصہ آگیا۔جب دلہن سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا ہوا دیدی کتنا اچھا سا لڑکا ہے ہر سکھ ملے گا آپکو نوکری بھی تو ہے۔اس پر دلہن کہتی ہے کیا ہوگیا کیا نہیں ہوا سو نا پوچھو نوکری ہے تو نوکری لیکر ہم چاٹیں گے کیا۔ ا س بوڑھے کے نہ منہ میں دانت ہیں، نہ پیٹ میں آنت ہوگی۔