بوگس ووٹنگ روکنے میں الیکشن کمیشن ناکام

   

تحریک کے تائیدی امیدواروں کو ووٹ دینے پر اظہار تشکر : فرحت خاں
حیدرآباد۔ صدر مجلس بچاو تحریک جناب مجید اللہ خاں فرحت نے تحریک کے تائیدی امیدواروں کے حق میں رائے دہی کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا کہ بالخصوص یہ دیکھا گیا کہ پولنگ مراکز پر بڑے پیمانے پر فرضی ووٹ اور بوگس رائے دہی کو روکنے میں الیکشن کمیشن کے حکام پوری طرح ناکام نظر آئے ۔ کئی ووٹرس نے شکایت کی کہ ان کو حق رائے دہی سے محرو م کرتے ہوئے ان کے ووٹ ڈال دئے گئے اور انہیں ووٹ ڈالنے سے محروم کردیا گیا ۔ مجید اللہ خاں فرحت نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود مجلس کے ارکان اسمبلی نے پولنگ بوتھس پر داخل ہوکر بوگس رائے دہی کو فروغ دیا ۔ یہ سب کچھ ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی و توہین کے مترادف ہے ۔ مجید اللہ خاں فرحت نے کہا کہ رائے دہی کے وقت پولنگ مراکز پر غنڈہ عناصر کو کھلی چھوٹ دیدی گئی تھی اور انہوں نے اپنی نگرانی میں بوگس رائے دہی کروائی گئی ۔ الیکشن کمیشن کاع ملہ اور پولیس عہدیدار اپنے سامنے یہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خاموش دیکھے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھس پر غنڈہ عناصر کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے شریف اور امن پسند ووٹرس پولنگ بوتھس پر جانے سے گریز کرتے دیکھے گئے جس کے نتیجہ میں بحیثیت مجموعی رائے دہی کا تناسب کم ہوا ہے ۔