اجزاء : پسندے آدھا کلوگرام ، گھی آدھا پاو ،پیاز ایک عدد، ادرک ایک عدد(چھوٹی ) ،لہسن ایک گٹھی ،گرم مسالہ دو چْٹکی (پسا ہوا)، دہی آدھا پاو ،الائچی پانچ سے چھ عدد، ہرا دھنیا ایک گٹھی (کَٹا ہوا)، نمک حسبِ ذائقہ ، لال مرچ حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: سب سے پہلے ایک پتیلے میں گھی کڑکڑائیں۔ پھر اس میں پیاز کے لچھے ہلکے سے سرخ کرلیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ اسی گرم گھی میں ادرک، لہسن، دہی، الائچی اور پسندے ڈال کر بھوننا شروع کر دیں۔ دہی پانی چھوڑے گا، اسی لئے جب تک پانی خشک نہ ہو بھوننے کا عمل جاری رکھیں۔ اب پسا ہوا مسالہ، نمک اور لال مرچ ڈال دیں۔ اس مسالہ کے ساتھ گوشت کے مرکب کو ہلکے پانی میں چھینٹے دے کر بھون لیں۔ جب پسندے اور مسالہ گھی چھوڑ دیں تو گوشت گلانے کیلئے پانی ڈال دیں۔ اس کی مقدار اتنی ہونی چاہیے کہ اس کی سطح گوشت سے تھوڑی اوپر ہو۔ اب انہیں ایک بار پھر بھونیں۔ جب گوشت اور مسالہ گھی چھوڑنے لگیں تو پانی بالکل خشک کرلیں اور اتار لیں۔ اب اس میں ہرا دھنیا ڈال دیں اور تَلی ہوئی پیاز بھی پیس کر ڈال دیں۔ چند منٹ برتن کا منہ بند رکھیں اور پھر پیش کریں۔