نئی دہلی: بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس میں ساکیت کورٹ سے موت کی سزا پر عارض خان کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ 18 اگست کو دہلی پولیس اور ملزمین کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ 2008 میں ہوئے اس انکاؤنٹر میں دہلی پولیس کے انسپکٹر موہن چند شرما کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ 2021 میں دہلی کی ساکیت کورٹ نے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر سے متعلق ایک کیس میں عارض خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی تھی۔ عارض خان عرف جنید کو اس انکاؤنٹر کے بعد تقریباً ایک دہائی تک مفرور رہنے کے بعد 2018 میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گرفتار کیا تھا۔ جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس امت شرما کی بنچ نے شرما کے قتل سے متعلق کیس میں قصواروار اور موت کی سزا کو چیلنج کرنے والی اپیل پر یہ حکم سنایا۔