بٹلہ ہاوس میں امام عبد اللہ بخاری میڈیکل سنٹر کا افتتاح

   

نئی دہلی: سید حسن بخاری نے بٹلہ ہائوس میں امام عبد اللہ بخاری میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر امام عبد اللہ بخاری میڈیکل سینٹر کے روح رواں اورڈائرکٹر سید عبدالرحمن بخاری نے کہا کہ اس میڈیکل سنٹر میںصرف خدمت خلق اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صاف ستھر ے ماحول میں نہایت ہی کفایتی فیس میںبہترین علاج کیا جائے گا۔ ڈاکٹر آسیہ جو کہ امراض خواتین کی ماہر ہیں، بذات خود اس سینٹر کی نگراں اور معالج کی خدمات انجام دیں گی۔ امید ہے کہ یہ طبی سینٹر علاقہ کے لوگوں کے لیے نہایت ومفید و کار آمد ثابت ہو گا۔ اس موقع پر دہلی کے متعدد طبی اداروں کے اشتراک وتعاون سے طبی کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا،جس میں مختلف امراض وبیماریوں کی مفت جانچ کی گئی اور ضرورت مندوںکو مفت لازمی ادویات تقسیم کی گئیں۔خیال رہے کہ یہ میڈیکل سنٹر نفیس روڈ بٹلہ ہائوس میں واقع ہے۔