نئی دہلی: لداخ میں ایل اے سی کے پاس ہندوستان اور چین کے درمیان طویل تعطل کے پس منظر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت جمعہ کو پارلیمانی پینل برائے دفاع کے روبرو حاضر ہوئے۔ اگرچہ اس میٹنگ کیلئے سرکاری ایجنڈہ خاص طور پر سرحدی علاقوں میں دفاعی فورسیس کیلئے راشن اور زندگی کیلئے درکار مختلف اشیاء کے معیار کی سربراہی اور ان پر نظر رکھنے سے متعلق بتایا گیالیکن بعض ارکان نے کہا کہ وہ لداخ کی صورتحال کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔ اس کمیٹی کی صدارت بی جے پی لیڈر جوول اورم کرتے ہیں۔ جمعہ کی میٹنگ کے شرکاء میں این سی پی سربراہ شردپوار اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی شامل رہے۔