بچوں کیلئے رس ملائی

   

اجزاء : دودھ ایک لیٹر ، بیکنگ پاؤڈر ایک چمچہ چھوٹا، کریم 75 گرام ، چینی 75 گرام ، چاول کا آٹا ایک چمچہ، لیموں ایک عدد ، سبزالائچی چار عدد ، پستہ تین عدد۔
ترکیب : پستے کی گریاں باریک کاٹ لیں ۔ سبز الائچی کے دانے باریک پیس لیں ، نصف دودھ کو کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور خوب اچھی طرح پکا کر گاڑھا کریں پھر اس میں نصف چینی پسی ہوئی ، پسے ہوئے الائچی کے دانے ، کریم اور پستے کی گریاں ڈال کر اچھی طرح مکس کردیں ۔ اب باقی دودھ میں لیموں نچور دیں جب یہ گرم دودھ پھٹ جائے تو پنیر نکال کر پانی نچوڑ دیں اس کے بعد پنیر میں چاول کا آٹا اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر خوب اچھی طرح اس میں یکجان کریں اور حسب منشاء چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں باقی چینی میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور شیرہ تیار کرنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں ، چولہے سے نیچے اُتارنے سے پہلے پنیر کی گولیاں ڈال دیں چند منٹ تک ہلکی آنچ پر رہنے دیں پھر باہر نکالیں اور پہلے سے تیار کئے ہوئے دودھ کے گاڑھا آمیزے میں ڈال کر ڈبودیں۔ ٹھنڈی ہونے پر بچوں کو کھلائیں ، انتہائی لذیذ اور مزیدار رس ملائی تیار ہے بچے اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔