بچوں کی جسمانی کمزوری یا صحت کی خرابی تغذیہ بخش غذا کی کمی کا اثر

   

گھر بیٹھے صحت کا خیال رکھنے موبائل ایپ متعارف، ٹرپل آئی آئی ٹی کا کارنامہ
حیدرآباد 11 اگست (سیاست نیوز) بچوں میں جسمانی کمزوری، بار بار صحت کا بگڑنا بالخصوص تغذیہ بخش غذا کی کمی کے لئے اب ڈاکٹرس سے رجوع ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹلی جنس) نے اس شعبہ میں ایک اور نئی ایجاد کردی ہے اور موبائل ایپ متعارف کیا گیا ہے۔ ٹرپل آئی ٹی حیدرآباد کی جانب سے تیار کردہ خصوصی آئی ساکشیم ایپ کے ذریعہ اب اپنے بچوں میں تغذیہ بخش غذا کی کمی کا گھر بیٹھے اندازۃ لگایا جاسکتا ہے۔ اس نئی ایجاد کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے اور ریاست بہار میں تجرباتی طور پر اس پر عمل آوری جاری ہے۔ ٹرپل آئی ٹی حیدرآباد راج ریڈی ریسرچ سنٹر فار ٹیکنالوجی سوسائٹی کے ریسرچ ارجن راج شیکھر نے یہ بات بتائی۔ اسمارٹ فون میں بچے کی تصویر نکال کر ایپ میں ڈاؤن لوڈ کریں، بچے کا قد، وزن ایپ میں درج کرنا کافی ہے جس کے ذریعہ بچہ میں پائی جانے والی تغذیہ کی کمی کو ظاہر کردے گا۔ بہار کے چند اضلاع میں اس ایپ کو تجرباتی طور پر استعمال کیا جارہا ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ اس ایپ میں ماہرین ڈاکٹرس کے مشورے، احتیاطی اقدامات اور عالمی ادارے صحت کے فوائد، عمر کے لحاظ سے بچوں کی نشوونما سے متعلق تمام تر تفصیلات کا ڈیٹا سافٹ ویر میں پہلے ہی درج کیا گیا ہے جس کی مدد سے بچے کی عمر اور وزن کو تصویر کے ساتھ درج کرنے پر تغذیہ بخش غذا کی کمی اور صحت کی تفصیلات حاصل ہوجائیں گی۔ بہار میں جاری تجربہ کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ آنگن واڑی ورکر پہلے بچے کو دیوار سے کھڑا کرتے ہوئے اس کے سر پر اسمارٹ فون رکھتے ہوئے دو تصاویر کھینچی جاتی ہیں اور وزن کے پیمانے پر بچے کا وزن کیا جاتا ہے۔ اس دوران قد اور تصویر میں خامی پر ایپ اس کو قبول نہیں کرتا اور فوری الرٹ جاری کرتا ہے۔ اس وقت تک کہ جب تک تصویر اور قد کا صحیح اندازہ نہ ہوجائے۔ ع