جناب محمد رضی الدین معظمؒ
بلالحاظ عمر لڑکے اور لڑکیاں اپنے ماں باپ اور بزرگوں کی نافرمانی کرکے دِلی تکلیف پہنچاتے ہیں۔ درج ذیل طریقوں پر عمل کریں، تاکہ اُن کی نافرمانی دور ہو جائے۔
٭ ہر نماز کے بعد گیارہ بار سورۂ احقاف کی آیت ۱۵ (وَوَصَّيْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِـدَيْهِ اِحْسَانًا ۖ حَـمَلَتْهُ اُمُّهٗ كُرْهًا وَّوَضَعَتْهُ كُرْهًا ۖ وَحَـمْلُـهٗ وَفِصَالُـهٗ ثَلَاثُوْنَ شَهْرًا ۚ حَتّــٰٓى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَبَلَـغَ اَرْبَعِيْنَ سَنَةً ۙ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِىٓ اَنْ اَشْكُـرَ نِعْمَتَكَ الَّتِىٓ اَنْعَمْتَ عَلَـىَّ وَعَلٰى وَالِـدَىَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَـرْضَاهُ وَاَصْلِحْ لِـىْ فِىْ ذُرِّيَّتِىْ ۖ اِنِّىْ تُبْتُ اِلَيْكَ وَاِنِّىْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ ) پڑھیں اور اس کے بعد نافرمانی کرنے والوں کا نام لے کر دعاء کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ جب یہ بچے سوتے رہیں تو اُن کے سرہانے کھڑے ہوکر سورۂ بروج کی آیات ۱۷ تا۲۲ ( هَلْ اَتَاكَ حَدِيْثُ الْجُنُـوْدِ o فِرْعَوْنَ وَثَمُوْدَ o بَلِ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا فِىْ تَكْذِيْبٍ o وَاللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِـمْ مُّحِيْطٌ o بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ o فِىْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ ) دھیمی آواز میں پڑھیں، ان شاء اللہ بہت جلد کامیابی ملے گی۔٭ اگر بُری صحبت کا شبہ ہو تو سورۂ احزاب کی آیات ۷ اور ۸ (وَاِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّيْنَ مِيْثَاقَهُـمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُّوْحٍ وَّاِبْـرَاهِيْـمَ وَمُوْسٰى وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَـمَ ۖ وَاَخَذْنَا مِنْـهُـمْ مِّيْثَاقًا غَلِيْظًا o لِّـيَسْاَلَ الصَّادِقِيْنَ عَنْ صِدْقِهِـمْ ۚ وَاَعَدَّ لِلْكَافِـرِيْنَ عَذَابًا اَلِيْمًا ) لکھ کر پلائیں اور تعویذ بھی ڈالیں۔
٭ سورۂ دہر کی آیت ’’ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِيْلًا o فَاصْبِـرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْـهُـمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاo ‘‘ روزانہ تین سو بار پڑھ کر دم کرتے رہیں۔ علاوہ ازیں سورۂ شوریٰ کی آیت۱۹ (اَللّهُ لَطِيْفٌ بِعِبَادِهٖ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِىُّ الْعَزِيْزُ o ) رکابی پر سات بار لکھ کر گیارہ روز تک پلاتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔