ممبئی ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )لاک ڈاؤن میں جہاں دیگر کھلاڑی اپنے لیے مصروفیات ڈھونڈ رہے ہیں وہاں سچن تنڈولکر ہیر اسٹائلسٹ بن گئے۔سچن خود ہی اپنے بیٹے ارجن تنڈولکر کے بال کاٹنا شروع ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بطور والد اپنے بچوں کے لیے سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔سچن نے کہا ہیکہ بچوں کے ساتھ کھیلنا یا ان کے بال سنوارنا، سب کرنا پڑتا ہے۔یادرہے کہ کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند ہیں اور کھلاڑی دیگر کاموں میں مصروف ہیں۔