واشنگٹن : پوپ فرانسس نے یقین دہائی کروائی کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب پادریوں کے خلاف سخت اقدامات اختیار کئے جائیں گے ۔پوپ نے یہ بات ویٹکن سٹی میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ پوپ نے مختلف ملکوں میں پادریو ں کے خلاف جنسی اسکینڈلس سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے کیتھولک رہنماؤں کو اس چار روزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔
واضح رہے کہ امریکہ ، آئرلینڈ ، چلی ، آسٹریلیا اوردیگر ممالک میں گذشتہ تین دہائیوں سے پادریوں کی طرف سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کررہے ہیں اس سے مذہب عیسائیت او رچرچ کی بدنامی ہورہی ہے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ متاثرہ بچوں کی چیخ و پکار سنیں او رانہیں انصاف دلائیں ۔