دلکش انداز میں سجا ہوا گھر خاتون خانہ کے اعلیٰ ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر دوسروں سے خوبصورت اور منفرد نظر آئے۔بعض اوقات چیزوں کی سیٹنگ تبدیل کرکے بھی گھر کو سجایا جا سکتا ہے۔گھر میں سب سے اہم کمرہ بچوں کا ہوتا ہے۔اس کمرے کو خوبصورتی سے سجا کر بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ بچوں کا کمرہ سجاتے وقت ان کی عمر اور دلچسپیوں کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔چھوٹی عمر میں بچے رنگوں کو بہت پسند کرتے ہیں اس لئے ان کا کمرہ سجاتے وقت مناسب رنگوں کا استعمال کرنا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔کوشش کریں کہ ان کے کمرے میں نہ زیادہ تیز رنگ استعمال کئے جائیں اور نہ ہی بالکل مدھم۔ بچوں کا کمرہ اس انداز سے سجائیں کہ وہ اس کے اندر پُرسکون محسوس کریں۔ کمرے کی دیواروں کو بچے کے پسندیدہ سے سجائیں۔اس مقصد کیلئے پھول اور تتلیوں کے چارٹ بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔چھت کا رنگ ہلکا آسمانی ہونا چاہیے۔ کمرے کے اندر بچوں کے پسندیدہ کھلونے وغیرہ رکھنا ہر گز نہ بھولئے۔یہ بات ذہن میں رکھئے کہ بچوں کی پسند وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اس لئے بچوں کی پسند کو اولین ترجیح
انتخاب کیجئے جس سے کمرہ کشادہ نظر آئے۔بچوں کے کمرے کے فرش پر بھی بھرپور توجہ دیجئے۔ فرش پر چیزیں اس انداز سے رکھی جائیں کہ اسے صاف کرنے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔کمرے کے فرش پر خوبصورت کارپٹ بچھایا گیا ہو تو اسے باقاعدگی سے صاف کریں کیونکہ کارپٹ میں جمع ہونے والی دھول اور مٹی بچے کو الرجی میں مبتلا کر سکتی ہے۔ بچوں کے کمرے کی سجاوٹ کرسیوں اور میز کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔آج کل بازار میں ان کے بے شمار دیدہ زیب ڈیزائن دستیاب ہیں۔