بچکنڈہ۔بانسواڑہ اہم سڑک مسدود

   

پوچارم تالاب کے پانی کے بہاؤ سے روڈ ٹوٹ گئی، مسافرین کو شدید مشکلات

بچکنڈہ ۔بانسواڑہ ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اہم سڑک 18 ستمبر کی شب 10 بجے سے بند ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب بچکنڈہ سے بانسواڑہ جانے والی اہم بڑی سڑک دیواڑہ برج منہدم کر کے عارضی مورم کی روڈ ڈالی گئی تھی کہ کل رات 10 بجے اچانک پوچارم تالاب کا پانی اخراج ہونے پر پانی کے بہاؤ سے روڈ ٹوٹ گئی، مسافرین کو رات میں بانسواڑہ سفر کرنے میں کافی دشواریاں ہوئی ، یہاں پر عوام کو یہ بات بتانا ضروری ہے کہ بچکنڈہ سے بانسواڑہ اور دیگر مقامات پر سفر کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہوئی ہے ، سینکڑوں گا ڑیوں کی آمد و رفت روزانہ ہوتی ہے ، اس سڑک پر 80 آر ٹی سی بسوں کو چلایا جاتا ہے ، 200 سے زائد ٹو وہیلرس ، 70 آٹوز لاریاں اور دیگر بڑی گا ڑیاں روزانہ چلتی ہیں لیکن اس کے باوجود ح کومت کی نااہلی گتہ داروں کی لاپرواہی کی وجہ سے برج کا کام ادھورا رہ گیا ۔ چند ماہ قبل برج کو من ہدم کرتے ہوئے بازو میں عارصی روڈ ڈالی گئی تھی، بارش کا موسم شروع ہوتے ہی مورم کی عارضی روڈ پھٹنے لگی۔ مسافرین کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ، یہ برج کا کام گزشتہ 4 سالوں سے رکا ہوا ہے ، گزشتہ دو سال قبل کو لاس نالہ پراجکٹ سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے دیواڑہ نالہ برج کے اوپر سے پانی بہنے کی وجہ سے 10 دن سڑک بند کر دی گئی تھی۔ لاکھوں روپئے کا نقصان کا سامنا کرنا پ ڑا ۔ حکومت کو گزشتہ 26 جولائی و ستمبر کو اخبار سیاست میں نیوز شائع کی گئی تھی کہ اہم سڑک بند ہونے کے قوی ام کانات ہیں لیکن گتہ دار اور عوامی نمائندوں کے کانوں کو جوں کا توں اثر نہیں پڑا ۔ گتہ داروں کا کہنا ہے کہ برج کا ایک کروڑ کا کام ہوا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ایک روپ ئے کا بل بھی نہیں ملا جس کی بناء پر کام کو بند کردیا گیا ۔ آج اس سڑک کو بند ہونے سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گورنمنٹ ٹیچرس عہدیداروں کو شدید مشکلات پیش آئی ۔ مزید 10 کیلو مے ٹر فاصلہ طئے کرتے ہوئے ویابنڈہ ریجنل سے آنا پڑا اور مواضعات کے طلبہ و طالبات کو اسکول کالجس کو جانا بھی بہت مشکلات پیش آئی۔ چلکل دیواڑہ واحد نگر کھنڈ نملی کے طلبہ و طالبات آر ٹی سی بس بند رہنے کی وجہ سے تعلیم کو ترک کر تے ہوئے دکھائی دیئے ۔ عوام کو درپیش مسائل پیدا ہوئے اور مختلف افسوس کہ عہدیداروں کو پہنچنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ راحت کاری کے اقدامات کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے ۔ حکومت تلنگانہ اور عوامی نمائندوں سے اپیل ہے کہ جلد از جلد برج کے کام کی تکمیل کرتے ہوئے راحت کاری کے اقدامات کریں۔