بچکنڈہ۔/16 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ زرعی مارکٹ یارڈ میں جکل ایم ایل اے ٹوٹا لکشمی کانت راؤ نے کانگریس پارٹی قائدین و کارکنوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں قائدین نے بنیادی مسائل پر لکشمی کانت راؤ سے تبادلہ خیال کیا۔ رکن اسمبلی نے بنیادی مسائل کوجلد از جلد حل کرنے کا قائدین کو تیقن دیا اور کہا کہ عوامی بنیادی مسائل سڑکیں، انفرااسٹرکچر، تعلیم، صحت اور زراعت کو بہتر بنانا اور ترقی دینا میرا اولین فریضہ ہے اور رکن اسمبلی لکشمی کانت راؤ نے قائدین و کارکنوں سے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے انجام دی جانے والے ترقیاتی کاموں اور حکومت کی نافذ کردہ تمام اسکیموں سے عوام کو واقف کرائیں۔