بچکنڈہ ۔ 15 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں اردو صحافیوں کو نظرانداز کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب یوم آزادی 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر اردو صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ بچکنڈہ میں اردو میڈیم ہائی اسکول رہنے کے باوجود 300 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہے لیکن وہاں اردو صحافیوں کو ہی مدعو نہیں کیا جاتا اردو کو اردو والے ہی ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ حالانکہ گورنمنٹ کی جانب سے سالانہ اخبارات کی خریداری کے لئے فنڈس مختص کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود اخبارات کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔