20 افراد زخمی ، مقامی سرکاری ہاسپٹل میں سہولیات کی عدم فراہمی
بچکنڈہ ۔ مستقر بچکنڈہ میں دو دن سے پاگل کتے نے بیس افراد کو شدید زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب پاگل کتے نے معصوم بچوں اور بڑوں کے بشمول 20 افراد کو کاٹا اور زخمی کردیا ۔ زخمیوں کو فوری سرکاری دواخانہ بچکنڈہ منتقل کردیا گیا ۔ لیکن وہاں طبی سہولیات فراہم نہ ہونے پر ایمبولنس کو طلب کیا گیا تاکہ بانسوارہ ایریا ہاسپٹل منتقل کرنے کیلئے ایمبولنس نہ ہونے پر عوامی نمائندوں کو عوام کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بچکنڈہ کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں آوارہ کتوں کی کثرت ہے گرام پنچایت کے عہدیدار تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ بچکنڈہ میں ایک قسم کی دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ عوام اپنے بچوں کو باہر بھی جانے کیلئے گھبرا رہے ہیں ۔
