گریز ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج نے انسانیت کی بنیاد پرا س وقت پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ دیا جب پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے ایک سات سالہ بچے کی نعش بہتے ہوئے جموں و کشمیر کے گریز حدود میں داخل ہوگئی۔ اس اندیشے کے ساتھ کہ کہیں نعش سڑ نہ جائے، ہندوپاک کے فوجیوں نے سرکاری طور پر ملاقات کے مقام تیتوال کی بجائے گریز میں ملاقات کی جس کیلئے انہیں دشوارگزار راستوں سے ملاقات کے مقام تک پہنچنا پڑا۔
