بچہ کی پیدائش کے بعد بیوی کی موت پر دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) بچہ کی پیدائش کے بعد بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ بھیمیا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق بھیمیا پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جو جل پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 2 ماہ قبل اس کی بیوی نے ایک بچہ کو جنم دیا تھا اور اس کے چند روز بعد بیوی فوت ہوگئی تھی ۔ جس سے یہ شخص شدید دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور بیوی کی موت کے غم میں اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔